ایکسپو سینٹر لاہور میں آگ لگ گئی

کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 2 جولائی 2018 01:50

ایکسپو سینٹر لاہور میں آگ لگ گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2جولائی۔2018ء) ایکسپو سینٹر لاہور میں آگ لگ گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق جوہر ٹائون لاہور میں واقع ایکسپو سینٹر میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے سے ایکسپو سینٹر میں 5 دفاتر متاثر ہوئے ہیں۔ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ فوری طور پر آگ لگنے کی وجوہات پتہ نہیں چل سکیں۔

(جاری ہے)

فائر بریگیڈ کی 9 گاڑیوں آگ بجھانے کی کارروائی میں مصروف رہیں۔جوہر ٹائون میں واقع ایکسپو سینٹر مختلف نمائشوں کے انعقاد کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ ایکسپو سینٹر میں ملکی اور غیر ملکی کمپنیاں اپنی مصنوعات کی تشہیر کرتی ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے میں لاہور میں آتشزدگی کے واقعات پیش آئے ہیں جن میں میٹرو بس منصوبے سمیت متعدد منصوبوں کا ریکارڈ جل گیا ہے۔