این اے 129 لاہور سے کون جیتے گا؟ علیم خان یا ایاز صادق؟

این اے 129 میں تحریک انصاف کی پوزیشن مستحکم،ن لیگ کئی علاقوں میں انتخابی مہم بھی شروع نہ کر سکی،صوبائی نشستوں پر پی ٹی آئی کو برتری حاصل ہے،قومی اخبار کی رپورٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 2 جولائی 2018 12:17

این اے 129 لاہور سے کون جیتے گا؟ علیم خان یا ایاز صادق؟
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02جولائی 2018ء) حقلہ این اے 129 میں تحریک انصاف کی پوزیشن مستحکم ہے ۔ن لیگ کئی علاقوں میں انتخابی مہم بھی شروع نہ کر سکی۔صوبائی نشستوں پر پی ٹی آئی کو برتری حاصل ہے ۔قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے حقلہ این اے 129 میں بڑے ٹاکروں میں سے ایک ٹاکرا ہو رہا ہے۔جس میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق مسلم لیگ ن جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما عبدالعلیم خان ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں۔

یہ حلقہ پہلے این اے 122تھا۔جس میں یہ دونوں امیدوار ایک دوسرے کے سامنے تھے۔اور سردار ایاز صادق صرف دو ہزار کے مارجن کے ساتھ جیتے تھے۔تاہم نئی حقلہ بندیوں کے بعد یہ یہ حلقہ این اے 129بن گیا۔جو پرانے حقلے این اے 124،این اے 125 اور این اے 122کے علاقوں پر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

اس میں گڑھ شاہو ،میاں میر، دھرم پورہ، صدر ،کینٹ و دیگر علاقے آتے ہیں۔اس حقلے میں ن لیگ کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مسلم لیگ ن کے بعض چئیرمین اور دیرینہ کارکنوں نے علیم خان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔اور باقاعدہ تحریک انصاف میں شمولیت بھی اختیار کی ہے۔انہی مشکلات کی باعث سردار ایز صادق کو انتخابی مہم کے لیے ابھی سے جواجہ سعدرفیق کا سہارا لینا پڑ رہا ہے۔جب کہ گڑہ شاہو،برنی روڈ،طارق روڈ دھرم پورہ پل سمیت پرانے حلقے کے دیگر علاقوں میں ن لیگ تاحال انتخابی مہم جاری نہیں رکھ سکی۔

ان علاقوں میں ماضی میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں علیم خان کے ہاتھوں بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اس بار ن لیگ کی جانب سے جیت کا انحصار حلقہ بندی میں شامل نئے علاقوں پر کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب تحریک انصاف کی پورے حقلے میں مہم زور پکڑ چکی ہے۔ہر گلی میں ان کے بینرز اور فلیکسز نظر آتے ہیں۔ابھی تک کی صورتحال کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی پوزیشن مستحکم دکھائی دے رہی ہے۔جب کہ صوبائی نشستوں پر پی ٹی آئی کو برتری حاصل ہے۔یاد رہے ملک بھر میں عام انتخابات کا اعلان 25 جولائی کو کیا گیا ہے۔