ضلع کرم سے قومی اسمبلی کے دوحلقوں میں تین لاکھ چالیس ہزارسے زائد وٹرز اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے

این اے 45 سے 38 امیداوار میدان میں ہیں جبکہ این اے 46 سے 25 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا

پیر 2 جولائی 2018 14:29

پاراچنار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2018ء) ضلع کرم سے قومی اسمبلی کے دوحلقوںمیں تین لاکھ چالیس ہزار865 ووٹرز اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے‘ ضلع کرم کے قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 45 اور46 میں انتخابی سرگرمیاں تیز ی کے ساتھ جاری ہیں۔

(جاری ہے)

این اے 45 سے 38 امیداوار میدان میں ہیں اور ایک لاکھ 72ہزار 497 ووٹرز کیلئی131 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جبکہ ضلع کرم کے این اے 46 سے 25 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا، ایک لاکھ 68 ہزار368 ووٹرز کیلئے 115 پولنگ اسٹیشن میں مرد اور خواتین اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے ان امیداواروں میں سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اور آزاد امیدوار شامل ہیں۔

دونوں حلقوں کے امیدوار وں نے گائوں گائوں دوروں کے ساتھ ساتھ بڑے بڑے انتخابی جلسوں کا سلسلہ بھی شروع کیا ہے جبکہ انتظامیہ نے فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے ہیں۔