عوام کوطبعی سہولیات کی فراہمی ہماری اوالین ترجیح ہے‘ وزیر جنگلات سردار امیر اکبرخان

پیر 2 جولائی 2018 14:58

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جولائی2018ء) آزادکشمیر حکومت کے وزیر جنگلات سردارمیراکبرخان نے کہاکہ ضلع باغ کے عوام کوطبعی سہولیات کی فراہمی ہماری اوالین ترجیح میں شامل تھا ۔وزیراعظم آزادکشمیر ضلع باغ کی تعمیروترقی اورعوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے خصوصی اقدامات کررہے ہیں ۔ڈسٹرکٹ ہسپتا ل جو 2005کے زلزلہ میں تباہ ہوگیاتھا اس کے بعد عارضی طور پر شیلٹر میں قائم اپنی خدمات عوام کودے رہاتھا اب اللہ پاک کے خصوصی کرم کے ساتھ موجودہ حکومت کے مثالی اقدامات سے دوسال کے مختصر عرصہ میں اس کی عمار ت مکمل ہوئی ہے ۔

اورہسپتال نئی عمارت میں شفٹ ہوگیاہے ۔وزیراعظم آزادکشمیر آج ڈسٹرکٹ ہسپتال کی نئی عمارت کاافتتاح کریںگے۔اس ہسپتال کی تعمیرسے ضلع باغ کے عوام کو صحت کی جدید طرز کی بہترین سہولیات اس ہسپتال میں لوگوںکومہیا ہوں گی۔

(جاری ہے)

جوپاکستان میں اسلام آباد ،لاہور ،اوربڑے شہروں کے ہسپتالوںمیں مہیا ہورہی ہیں۔وزیرجنگلات سردارمیراکبرخان نے کہاکہ ہم نے اس ہسپتال کی فوری تعمیرکے لیے خصوصی اقدامات کیے ۔

سابقہ اداوار میں اس ہسپتال کی تعمیر کو التوا میں رکھا گیابار بار اس کے ٹینڈر منسوخ ہوتے رہے ۔جس کے باعث باغ کے لوگوں کو انتہائی مشکلات کاسامنا رہا اورمعمولی بیماروں کے علاج کے لیے مریضوں کو راولاکوٹ راولپنڈی اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ریفر کیاجاتاتھا ۔ان خیالات کااظہار انہوںنے باغ میں صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

ا س موقع پر میونسپل کارپوریشن باغ کے ایڈمنسٹریٹرملک آفتاب احمد اعوان ،سردارسبیل چغتائی ،سردارمحمد صادق ،سیدصادق شاہ محمد گلزار خان ،اوردیگر کئی مسلم لیگ ن کے کئی سنیئر رہنما بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔وزیر حکومت نے کہاکہ آزادخطہ کے عوام کو بااختتاراورباوقار بنانے کاوعدہ ہماری حکومت نے پورا کیاہے۔ہماری حکومت نے بلاتخصیص عوامی خدمت کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی اقدامات عمل میں لائے ہیں۔ریاستی ترقی اورخوشحالی کاراستہ میرٹ اور قانون کی بالادستی اورانصاف سے ممکن ہے ۔محکمہ تعلیم سے سیاسی مداخلت ختم کردی ہے آزادکشمیر کے عوام کوبرابری کی بنیاد پر تعلیم کے مواقع فراہم کررہے ہیں۔