Live Updates

چوہدری نثار نے نواز شریف کے بیان پر رد عمل دے دیا

نواز شریف بتائیں کہ میرے کون سے بیان پر دکھ ہوا؟ نواز شریف کو اپنے دکھ کا احساس ہو جاتا ہے لیکن جو دکھ وہ دوسروں کو دیتے ہیں اس کا احساس نہیں،سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 2 جولائی 2018 14:41

چوہدری نثار نے نواز شریف کے بیان پر رد عمل دے دیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02 جولائی 2018ء) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے نواز شریف کے بیان پر رد عمل دے دیا تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بیان پر رد عمل دے دیا۔چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو اپنے دکھ کا احساس ہو جاتا ہے اور جو دکھ وہ دوسروں کو دیتے ہیں اس کا دکھ نہیں ہوتا۔چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ نواز شریف قوم کو بتائیں کہ میرےکون سے بیان پر ان کو دکھ ہوا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میاں صاحب کے پیادے جاتی امر میں رہتے ہیں اور کھاتے پیتے ہیں۔نواز شریف میرے خلاف ے بنیاد پراپیگنڈا کرتے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے سینئیر رہنما اور شہباز شریف بھی محاذ آرائی نہ کرنے کا کہتے تھے۔اگر انہیں اداروں سے لڑائی نہ کرنے کے بیان پر دکھ ہوا تو ان کے بھائی بھی یہی کہا کرتے تھے۔

(جاری ہے)

جب کہ سینئیر پارٹی ارکان بھی یہی بات کرتے تھے۔

ان کے بیان پر تو نواز شریف کو دکھ نہیں ہوا۔ یاد رہے پاکستان مسلم لیگ ن کے منحرف مرکزی رہنماء اور این اے 59 سے آزاد امیدوار چوہدری نثار علی خان نے کہا تھا کہ نوازشریف بتائیں میں ان کے ساتھ کونسی بے وفائی کی ہے؟ معاملات میرے بیانات سے نہیں ان کے بیانیئے کے باعث خراب ہوئے۔ میرا بیانیہ یہی تھا کہ فوج اور عدلیہ کے ساتھ نہ لڑیں ۔اس میں کیا غلط بات ہے؟ میں نے جوراستہ لینا تھا وہ راستہ چن لیا ہے، اب واپسی کا کوئی راستہ نہیں ہے، جنہوں نے گالیاں دیں ان کوٹکٹ دیا گیا۔

نہوں نے مجلس علماء اسلام کی عید ملن پارٹی سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایسا کوئی کام نہیں کیا جس پرشرمندگی ہو۔ اللہ نے مجھے سچ بات کرنے کی طاقت دی ہے۔ میں بات کرنے سے ہچکچاتا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ میرے خاندان اور میرے خون میں ہے۔جب کہ نواز شریف نے کہا تھا کہ چوہدری نثار کی باتیں بہت تکلیف دیتی ہیں۔سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی باتوں کا نہ تو پہلے جواب دیا اور نہ ہی اب دوں گا۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات