وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کا نوٹیفیکیشن جاری

پیر 2 جولائی 2018 16:58

وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کا نوٹیفیکیشن جاری
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2018ء) وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ نے صدر مملکت کی منظوری کے بعد تنخواہوں میں اضافہ کا نوٹیفیکیشن جاری کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں 10 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس کا اطلاق یکم جولائی 2018ء سے ہو گا۔ تنخواہوں کے اخراجات کو مالی سال 2018-19ء کے مختص کردہ بجٹ سے پورا کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :