مولانا فضل الرحمان کا پسندیدہ شخصیات کو ٹکٹ دینے پر ایم ایم اے کا کل اجلاس طلب

اجلاس میں پارلیمانی بورڈ کی اجازت کے بغیر ٹکٹیں دینے کے معاملے پر غور ہو گا

پیر 2 جولائی 2018 17:50

مولانا فضل الرحمان کا پسندیدہ شخصیات کو ٹکٹ دینے پر ایم ایم اے کا کل ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2018ء) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا پارلیمانی بورڈ کی اجازت کے بغیر خیبرپختونخوا میں پسندیدہ شخصیات کو ایم ایم اے کے ٹکٹ دینے پر متحدہ مجلس عمل نے سپریم کونسل کا اجلاس کل ( بدھ) کو اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل ایم ایم اے لیاقت بلوچ نے مولانا فضل الرحمان کے مہمند ، پشاور اور دیر میں پسندیدہ شخصیات کو جے یو آئی(ف) کے پارلیمانی بورڈ کی مشاورت کے بغیر ٹکٹ نوازنے کے معاملے پر اسلام آباد میں اپنی رہائشگاہ پر کل ( بدھ) کو ایم ایم اے کا اجلاس طلب کر لیا ہے ۔

اجلاس میں پسندیدہ شخصیات کو ٹکٹ دینے ، موجودہ سیاسی صورت حال اور انتخابی امور کا جائزہ لیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ جماعت اسلامی کے راہنما پروفیسر ابراہیم نے مولانا فضل الرحمان کی جانب سے خیبرپختونخوا میں پسندیدہ شخصیات کو ایم ایم اے کے ٹکٹ دینے پر فوری سپریم کونسل کا اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔ ۔