عوام کھوکھلے نعروں پر کان نہ دھریں اورآزمائے ہوئے امیدوارں کو دوبارہ ووٹ دینے سے گریز کریں ، مولانا زروالی حقانی

پیر 2 جولائی 2018 18:28

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جولائی2018ء) ضلع جنوبی وزیرستان وانامیں جمعیت علماء اسلام (س) حلقہ این اے 50 کے نامزد امیدوار مولانا زروالی حقانی نے کہا کہ عوام کھوکھلے نعروں پر کان نہ دھریں اورآزمائے ہوئے امیدوارں کو دوبارہ ووٹ دینے سے گریز کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے انتخابی دفتر کا باقاعدہ افتتاح کردیا ،اس موقع پر میڈیا سے اپنا منشور بیان کرتے ہوئے کہاکہ حلقے کے عوام نے مجھ پر اعتمادکرکے منتخب کیا تو میں ترقی و خوشحالی کیلئے ،اہم قصبوں میں تعلیم،صحت ، جنگلات ،زراعت اور سپورٹس کو ترجیحی بنیادوں اجاگر کرونگا،اور قبائلی مشران پہلی عزت بحال کرنے کے بھرپورجدوجہد کرنگا۔

انھوں نے کہاکہ عوام جان چکی ہیں اس بار جمعیت علماء اسلام(س) ووٹ دیکر کامیاب کرینگے، انھوں نے مذید کہاکہ عوام کھوکھلے نعروں پر کان نہ دھریں اورآزمائے ہوئے امیدوارں کو دوبارہ ووٹ دینے سے گریز کریں اور انھوں نے حلقہ این اے 50 کے مختلف مقامات پر انتخابی جلسوں کا اعلان بھی کیا۔