حافظ آباد کے حلقہ پی پی 70میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ڈاکٹر مظفر علی شیخ کے تجویز کنندہ کو الیکشن کمپین چلانے پر قتل اور سنگین نتائج کی دھمکیاں

پیر 2 جولائی 2018 22:44

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2018ء) حافظ آباد کے حلقہ پی پی 70میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ڈاکٹر مظفر علی شیخ کے تجویز کنندہ اور قریبی عزیز کو الیکشن کمپین چلانے پر قتل اور سنگین نتائج کی دھمکیاں ۔پولیس تھانہ سٹی نے مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق شہر کے معروف صنعت کاراور مقامی کونسلرشیخ گلزار احمد جو کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار صوبائی اسمبلی ڈاکٹر مظفر علی شیخ کے قریبی عزیز ہونے کے علاوہ انکے تجویز کنندہ ہیں ۔

(جاری ہے)

و ہ گذشتہ روز محلہ شریف پورہ میں رات کے وقت اپنے بھائی شیخ عابد کے ہمراہ انتخابی کمپین میں مصروف تھے کہ انہیںمبینہ طور پر ٹیلی فون نمبر03425656002سے فون کرکے سنگین نتائج کی دھمیاں دی گئیں اور کہا گیا کہ اگر وہ لیگی امیدوار کی انتخابی کمپین سے باز نہ آئے تو انہیں قتل کردیا جائے گا۔ جس پر پولیس تھانہ سٹی نے مقدمہ درج کرلیا۔ دوسری جانب سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ، ن لیگ کے سینئرنائب صدر محمد بخش تارڑ اور دیگرراہنمائوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوچھے ہتھکنڈوں سے لیگی راہنمائوں اور کارکنوںکو ہراساں نہیں کیا جاسکتا۔ ہمارے مخالفین آئندہ الیکشن میں اپنی شکست دیکھتے ہوئے اوچھے ہتھکنڈوںپر اتر آئے ہیں۔