Live Updates

جماعت اسلامی کے سابق ضلعی امیرانوارالاسلام کا پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان

پیر 2 جولائی 2018 22:56

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2018ء) جماعت اسلامی ضلع نوشہرہ کے سابق ضلعی امیر انوارالاسلام نے اپنے ساتھ مستعفی ہونے والے زونل امراء اورممبران شوریٰ سمیت2018کے عام انتخابات میں تحریک انصاف کی حمایت کااعلان کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیدوار حلقہ این اے 26 آصف لقمان قاضی ایم ایم اے کے صوبائی امیدواروں انجینئر طارق خٹک اور الحاج پرویز خٹک کے خلاف اتحاد بنا لیا۔

سینا پبلک سکول پبی میں سابق وزیر اعلیٰ پرویز خان خٹک اور سابق ایم این اے صوبائی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر عمران خٹک اور پی ٹی ائی کے امیدوار پی کے 65 میاں خلیق الرحمن کی قیادت میں جماعت اسلامی ضلع نوشہرہ کے سابق ضلعی امیر انوارلاسلام اور جماعت اسلامی کے امیدوار پی کے 65 جواد نبی سینا کے دس رکنی وفد کے ہمراہ مذاکرات ہوئے مذاکرات کے بعد انوارالاسلام اور پرویز خان خٹک نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مذاکرات کامیاب رہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انوارلاسلام نے کہاکہ سابق وزیراعلیٰ پرویز خان خٹک کاجرگہ ہم نے قبول کرلیا اور ہمارے مذاکرات کامیا ب ہوئے ہیں اور ضلع بھر کی سیاست پر ہماری تفصیل سے بات چیت ہوئی اور این اے 26 پی کے 64-65 پر تحریک اصاف کے امیدواروں کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہیں انور الاسلام نے کہا کہ میرے زونل امراء اور ممبران نے شوریٰ جنھوں نے میرے ساتھ استعفیٰ دیا تھا اور میرا پور خاندان اور ساتھی تحریک نصاف کے حق میں اپنا ووٹ استعمال کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ جوا د نبیء سینا پی کے 65 پر تحریک انصاف کے امیدوار میاں خلیق الرحمن کے حق میں دستربدار ہوگئے ہیں 2018 کے انتخابات میں ہم تحریک انصاف کے امیدوارکے لیے بھر پور جدوجہد کریں گے ہماری بات چیت ون پوائنٹ ایجنڈے پر ہوئی ہے ہمارا موقف اصولی موقف ہے۔ پرویز خٹک نے ان کاخیر مقدم کیا اورکہا کہ انھوں نے ہمیشہ اپنے علاقے کے غریب عوام کی خدمت کی اور آئندہ بھی کریںگے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات