ْپشاورپولیس نے میں منشیات برآمد کرکے 20 منشیات فروشوںاور منشیات سمگلروں کو گرفتار کر لیا

پیر 2 جولائی 2018 22:57

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2018ء) پشاورپولیس نے مختلف کامیاب کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے 20 منشیات فروشوںاور منشیات سمگلروں کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر اہم کارروائیوں میں سنگین مقدمات میں مطلوب 6 اشتہاری ملزمان اور 7 قمار بازوں کو بھی دھر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس نے سی سی پی او قاضی جمیل الرحمن کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال کی نگرانی میں ضلع بھر میں منشیات فروشوں ،سمگلروں،اشتہاری ملزمان اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے تھانہ انقلاب پولیس نے جمیل ولد خلیل الرحمن سکنہ بازید خیل، شاہد ولد محمد جان ساکن خٹکو پل، سجاد ولدامین گل سکنہ موسیٰ زئی اورامان ولد سلیم سکنہ سوڑیزئی ، تھانہ پشتخرہ پولیس نے غازی خان ولد خان محمد ساکن جہانگیر آباد اور رحمن شاہ ولد مسلم ساکن ارباب لنڈی ،تھانہ گلبہار پولیس نے فاروق ،عمران اور دولت ،تھانہ پھندو پولیس نے نعمان ولد عمر محمد ساکن بوستان آباد،فضل سبحان عرف کاکی جان ولد اکرم سکنہ اخون آباد، اقبال ولد یوسف،لعل زادہ ولد حضرت عمر ساکنان تاج چوک سید آباد، تھانہ بڈھ بیر پولیس نے نور شیر ولد اولس خان ،جہانگیر ولد ممتاز ساکنان شیخان ،تھانہ متنی کے حدود میں وفادار ولد مشتاق سکنہ متنی،گلبرگ پولیس نے ملک شجاعت عرف سجے ولد ملک شیر محمد سکنہ نوتھیہ ،تھانہ ارمڑ پولیس نے صدام حسین ولد عبدلجلال سکنہ اورکزئی ،طاہر ولد میر عالم سکنہ ارمڑ اورچمکنی پولیس نے محمد ناصر ولد جہانزیب کو گرفتار کرکے مجموعی طور پر انکے قبضے سی31 کلو گرام چرس اور 700 گرام افیون برآمد کر لیا اسی طرح تھانہ متنی پولیس نے قتل اقدام قتل میں مطلوب اشتہاری ملزمان جلیل ولد میر اکبر ، امجد ،اللہ نور پسران خلیل ساکنان اضاخیل اورجنگریز ولد عمر گل سکنہ ادیزئی ،تھانہ سربند پولیس نے خان داد ولد امداد سکنہ سنگو،تھانہ ناصر باغ کے حدود میں گل محمد ولد غلام محمد سکنہ بادیزئی ،بڈھ بیر پولیس نے یوسف ولد مصباح الدین ساکن شیخان اور تھانہ شرقی پولیس نے محمد اسخاق ولد ابراہیم ساکن بڈھ بیر کو گرفتار کرکے تمام گرفتار ملزمان کو حوالات منتقل کردیا جبکہ ایک اور اہم کارروائی کے دوران عوامی شکایت ملنے پر تھانہ آغہ میر جانی شاہ پولیس نے محلہ زرگران کاکشال میں قماربازی کی محفل پر چھاپہ لگاکر 7 قمار بازوںنعمت،فضل،جاوید،سبزعلی،محمد سلیم،نیاز محمد اورعارف خان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔