آنیوالی حکومت پی ٹی آئی کی ہو گی، عوا م کے جو ش و جنو ن کی قدر کرتے ہیں ، محمد خا ن محسود

پیر 2 جولائی 2018 20:50

ڈیر ہ اسماعیل خا ن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جولائی2018ء) پاکستا ن تحر یک انصاف سے حلقہ این اے 49 کے امیدوار دو ست محمد خا ن محسود نے کہا ہے کہ آنیوالی حکومت پی ٹی آئی کی ہو گی عوا م کے جو ش و جنو ن کی قدر کرتے ہیں ،پی ٹی آئی کی حکومت آنے کے بعد جنو بی وزیر ستا ن سمیت قبائلی علا قو ں کے حا لا ت کو بہتر بنانے کیلئے خصوصی تو جہ دینگے ۔

ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے اپنے کمپین دفتر میں محسود قبائل جر گہ سے خطا ب کے دوران کیا ۔اس موقع پر انہوں نے درے محسود قبائل کا شکر یہ ادا کیا کہ انہوں نے پچیس جو لا ئی کو ہونیوالے الیکشن میں مجھے ووٹ دینے کا یقین دلایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں تمام دو ستو ں سے اپیل کرتا ہو ں کہ وہ ذا تی اور چھوٹے چھوٹے مسائل پر توجہ نہ دیں اور پی ٹی آئی کے امیدوار این اے 49 سے دو ست محمد خان کو کامیاب کرائیں انشاء اللہ انکے بڑے بڑے مسائل حل ہو نگے انہوں نے کہا کہ مجھے یقین دلایا گیا ہے کہ ہمارے مخا لف جلد ہی ہماری حمایت کا اعلان کرینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مختلف قبیلو ں کے مشرا ن سے ہماری بات چیت جاری ہے اس سلسلے میں دلاور خان محسود جو اپنے قبیلے اور قو م کے بڑے ہیں انہوں نے گزشتہ سا ل میں جنو بی وزیر ستا ن سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر حصہ لیا تھا وہ بھی جلد ہماری حمایت کا اعلان کریں گے ۔ اور اس لئے ہماری کامیا بی یقینی ہو گی ۔