35سال سے جاری شیخ رشید کی جھوٹ کی سیاست اب دم توڑنے والی ہے،شکیل اعوان

مسلم لیگ(ن) اور شیر کی کامیابی سے ہی میاں محمد نواز شریف دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہونگے ، امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 18

پیر 2 جولائی 2018 21:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ممتاز راہنما اُمیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی18 ملک شکیل اعوان نے خیابان سرسید یو سی 12ڈھوک نجو میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 35سال سے جاری شیخ رشید کی جھوٹ کی سیاست اب دم توڑنے والی ہے دس سال تک سابق TBہسپتال میں قائم کئے جانے والے ’’زچہ بچہ ہسپتال ‘‘ کیلئے قومی اسمبلی میں ایک لفظ تک نہ بولنے والے نے جب ہم نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے دستخطوں سے منظوری کروانے کے بعد بجٹ 2018؁ ء میں ایک ارب روپے رکھوا دئیے تو شیخ رشید نے جھوٹ پر مبنی درخواست کا سہارا لیکر سپریم کورٹ کو بھی اندھیرے میں رکھا ہے راولپنڈی کی عوام شیخ رشید اور جازی خان جیسے اُمیدواروں کو جو گزشتہ پانچ سال سے روپوش تھے 25جولائی کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے چھٹکارہ حاصل کرلیں گے مسلم لیگ(ن) اور شیر کی کامیابی سے ہی میاں محمد نواز شریف دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہونگے ۔