ساہیوال،سی ٹی ڈی کی کاروائی ، دو خطر ناک دہشت گر د گرفتار

پیر 2 جولائی 2018 22:30

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2018ء) سی ٹی ڈی نے ایک کاروائی کے دوران دو خطر ناک دہشت گر دوں کو مشرقی بائی پاس چیچہ وطنی کے قریب گرفتار کر لیا دونوں دہشت گر دوں کا تعلق کا لعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے ہے غلام صدیق ولد اللہ بچایا کندھارا راجن پور ،عالم طارق ولد عطاء محمد بھٹی جھنگ کا رہنے والا ہے ۔

(جاری ہے)

دونوں دہشت گرد وں کو کاروائی سے قبل سی ٹی ڈی سے محمد علی اے ایس آئی نے ایک اطلاع پر گھیرا ڈالا اور سی ٹی ڈی نے دونوں کے قبضہ سے 826گرام دھماکہ خیز مواد ،چھ فیٹ فارما کارڈ اور دو ڈیٹا میٹرو دونوں کو سی ٹی ڈی ساہیوال نا معلوم مقام پر لے گئی ہے اور تفتیش جاری ہے۔اور سی ٹی ڈی نے دونوں دہشت گر دوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔