Live Updates

شیخ رشید احمد کا مسلم لیگ ن راولپنڈی کی قیادت کو چکمہ ،

انتخابی مہم کے اختتامی بڑے جلسوں کے لئے لیاقت باغ اپنے نام کر لیا ،عمران خان بھی خطاب کریں گے

پیر 2 جولائی 2018 22:50

شیخ رشید احمد کا مسلم لیگ ن راولپنڈی کی قیادت کو چکمہ ،
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ وراولپنڈی کے 2حلقوں این ای60اور62سے امیدوار شیخ رشید احمد نے مسلم لیگ ن راولپنڈی کی قیادت کو چکمہ دے کر انتخابی مہم کے اختتامی بڑے جلسوںکے لئے لیاقت باغ اپنے نام کر لیا شیڈول کے مطابق شیخ رشید 22جون کو لیاقت باغ میں این ای60کا آخری جلسہ منعقد کریں گے جس سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بھی خطاب کریں گے جبکہ 23جون کو لیاقت باغ میں حلقہ این ای62کا اختتامی جلسہ عام منعقد کیا جائے گاجبکہ 23جون رات12بجے کے بعد انتخابی مہم بند ہو جائے گی شیخ رشید احمد نے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت دونوں حلقوں کے ریٹرننگ افسران کو پہلے ہی لیاقت باغ میں جلسے کے لئے درخواستیں جمع کرا دی تھیں جن میں22اور23جون کو لیاقت باغ میں اختتامی جلسوں کے لئے اجازت طلب کی گئی تھی جس کے بعد شیخ رشید کے حامیوں نے لیاقت میں مسلسل دونوں دن جلسوں کے لئے پہلے ہی تشہیری مہم شروع کر رکھی تھی اس ضمن میں سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ شیخ رشید احمد بھرپورعوام رابطہ مہم کے ساتھ مکالفین کے خلاف نفسیاتی مہم بھی کامیابی سے چلا رہے ہیں جس کے تحت انہوں نے دونوں دن لیاقت باغ میں جلسوں کا پیشگی اعلان کر کے مخالفین کے لئے لیاقت باغ میں جلسے کا راستہ بند کر دیا ہے اور شہر میں ان کی بڑی سیاسی حریف جماعت مسلم لیگ ن کو متبادل جگہ کا انتخاب کرنا پڑے گا سیاسی حلقوں کے مطابق مسلم لیگ ن ٹکٹوں کی تقسیم میں تاخیر اور اس کے بعد پیدا ہونے والی الجھنوں میں پھنسی رہی جرگوں ، صلح صفائی اور ٹکٹ سے محروم امیدواروں کو منانے میں مصروف مسلم لیگ ن کو بروقت اندازاہ ہی نہ ہو سکا یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ لیاقت باغ کا تاریخی گرائونڈ ہمیشہ سے سیاسی سرگرمیوں کا محور رہا ہے اور بالخصوص ہر بڑی سیاسی جماعت یا سیاسی اتحاد کی کوشش رہی ہے کہ انتخابی مہم کا آخری جلسہ لیاقت باغ منعقد کیا جائے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات