خلائی مخلوق کے چند افراد فوج کو بدنام کر رہے ہیں ، را نا ثناء اللہ

خلائی مخلوق اوچھے ہتھکنڈوں سے سرکاری میڈ یا پر دبا ئو ڈال سکتی ہے مگر سو شل میڈ یا پر نہیں، فوج ایک منظم ادارہ ہے پوری قوم پا ک فوج کے سا تھ کھڑی ہے، الیکشن میں شیر اونچی آواز میں دھاڑے گا، لوٹے مطلب پرست مفاد پرست موقع پرست بھاگ جا ئیں گے ، سا بق صو با ئی وزیر قانون پنجاب را نا ثناء اللہ کی میڈیا سے گفتگو

پیر 2 جولائی 2018 22:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جولائی2018ء) سا بق صو با ئی وزیر قانون پنجاب را نا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ خلائی مخلوق کے چند افراد فوج کو بدنام کر رہے ہیں خلائی مخلوق فوج نہیں ہے خلائی مخلوق اوچھے ہتھکنڈوں سے سرکاری میڈ یا پر دبا ئو ڈال سکتی ہے ، فوج ایک منظم ادارہ ہے پوری قوم پا ک فوج کے سا تھ کھڑی ہے، الیکشن میں شیر اونچی آواز میں دھاڑے گا لوٹے مطلب پرست مفاد پرست موقعہ پرست بھاگ جا ئیں گے ن لیگ عوام کی پارٹی ہے۔

(جاری ہے)

و ہ گز شتہ روز یہاں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پنکی پیرنی کی وجہ سے ملک کا وزیر اعظم نہیں بن سکتا اس نے ایک ہنستا بستا گھر اجاڑ دیا وہ وزیر اعظم بننے کا اہل ہی نہیں انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 106میں ہو نے وا لے نا خوشگوار واقعہ میں انصاف نہ کیا گیا تو حا لات مزید خراب ہو سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن پاکستان کی سب سے بڑی اور عوا می پارٹی ہے 5سال عوام کی خدمت کی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوام کی عدا لت میں جا ئیں گے اور سرخرو ہو نگے، ن لیگ عوام کی طا قت سے پھر حکو مت بنا ئیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ خلائی مخلوق کے چند افراد فوج کو بدنام کر رہے ہیں