Live Updates

عوام عمران خان کووزیراعظم دیکھناچاہتے ہیں،میاںطارق محمود

پیر 2 جولائی 2018 23:26

گوجرانوالہ۔2 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2018ء) امیدواراین اے 80میاںطارق محمودنے زیرسرپرستی صدیق باجوہ منعقدہ کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام چیئرمین عمران خان کے ساتھ ہے اوروہ اسی کووزیراعظم دیکھناچاہتی ہے انہوںنے کہاکہ پوری قوم عمران خان کے نظریے کے ساتھ ہے یہی وجہ ہے کہ عوام جوق درجوق تحریک انصاف میںشامل ہورہے ہیںانہوںنے کہاکہ عمران خان نے جوکرپٹ اورفرسودہ نظام کے خلاف جدوجہدکہ ہے وہ جلدرنگ لانے والی ہے اورعمران خان اب منزل کے بالکل قریب پہنچ چکے ہیںانشاء اللہ عوام کے ووٹوںکی طاقت سے اس منزل کوحاصل کریںگے اورملک کے وزیراعظم بنیںگے الیکشن کے روزبلے کے نشان پرمہرلگا کر تحریک انصاف کی کامیابی کویقینی بنائیںاس موقع پرساجدفقیرحسین ،رانامحسن خان ،صدیق انصاری ،شان علی انصاری ،بلال رحمانی ،اعجازرحمانی ،زاہدانصاری نے مسلم لیگ ن چھوڑ کر تحریک انصٖاف میںشمولیت اختیارکی اورمیان طارق محمودکی حمایت کااعلان کیا،انکے علاوہ ڈاکٹرسجادمحموددھاریوال ،حاجی محمدصدیق باجوہ ،چودھری طاہررشیدباجوہ ،چودھری علی عرفان وڑائچ ،خادم حسین آدھی ایڈووکیٹ ،شہزادباجوہ ،عابدحفیظ ،حکیم قیصرگھمن ،حافظ آصف نوشاہی ودیگران نے بھی خطاب کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات