پاکستان نے ایشین مینز والی بال چمپئن شپ میں اومان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3-1 سے شکست دیدی

منگل 3 جولائی 2018 14:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2018ء) پاکستان نے ایشین مینز والی بال چمپئن شپ میں اومان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3-1 سے شکست دیدی ۔پاکستان والی بال فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ایران کے شہر تبریز میں جاری چمپئن شپ میں پاکستان نے اپنے دوسرے گروپ میچ میں عمان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-1 سے شکست دی۔

(جاری ہے)

پہلے سیٹ میں قومی ٹیم نے 25-17 سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرے سیٹ میں عمان نے اچھا مقابلہ کیا اور سیٹ 28-26 سے جیت کر مقابلہ برابر کر دیا تاہم گرین شرٹس نے شاندار کھیل کا مظاہرہ جاری رکھا اور اگلے دونوں سیٹ بالترتیب 25-10 اور 25-15 سے جیت کر میچ میں کامیابی حاصل کر لی۔ پاکستان کی یہ چمپئن شپ میں دوسری کامیابی ہے، پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ہرایا تھا۔

متعلقہ عنوان :