Live Updates

خان صاحب آپ کس چیز کے لیے کھڑے ہیں؟

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان سے سوال

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 3 جولائی 2018 15:15

خان صاحب آپ کس چیز کے لیے کھڑے ہیں؟
لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 جولائی 2018ء) : پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ 2018ء کے عام انتخابات میں 25 جولائی کو ووٹ نہ دینے والوں کے نام ایک پیغام دیا اور کہا کہ وہ شخص جو کسی کا ساتھ بھی نہیں دیتا بالآخر خود ہی گر جاتا ہے۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان کے اس ٹویٹ سے سوال کر دیا۔

ٹویٹر پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ خان صاحب آپ کس چیز کے لیے کھڑے ہیں؟ خلائی مخلوق، ایمپائر کی اُنگلی، صادق سنجرانی یا پھر دھرنوں کی سیاست ، آپ کس کے لیے کھڑے ہوئے ہیں؟
مریم نواز کے اس ٹویٹ پر جہاں ن لیگ کے حامی ان کا ساتھ رہے ہیں وہیں انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی والدہ بیگم کلثوم نواز بیمار ہیں اور وینٹی لیٹر پر ہیں لیکن اس موقع پر بھی وہ مسلسل ٹویٹر استعمال کر رہی ہیں، والدہ کی حالت پر انہیں پریشان ہونا چاہئیے لیکن اس کے برعکس وہ عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنانے میں مصروف ہیں۔

یاد رہے کہ اس مرتبہ الیکشن سے قبل ہی مسلم لیگ ن کو ایک سے زائد جھٹکے لگ چکے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے دیرینہ ساتھیوں کے پارٹی کا ساتھ چھوڑ جانے کے بعد سے ہی مسلم لیگ ن کو شدید پریشانی لاحق ہے۔ ایسے میں مریم نواز کی دوسرے سیاستدانوں پر تنقید ان کو اُلٹی پڑ رہی ہے۔ واضح رہے کہ عام انتخابات 2018ء سے قبل مسلم لیگ ن کے کئی اُمیدوار پی ٹی آئی میں شامل ہو چکے ہیں، جس کی وجہ سے یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ عام انتخابات 2018ء میں پی ٹی آئی واضح اکثریت سے جیتے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات