مسلم لیگ ن کی حکومت نے ایکٹ 1974 میںترمیم کرکے آزادکشمیرحکومت کوبااختیار بنایاہے‘ مالی لحاظ سے حکومت مضبوط ہوئی ہے جس کافائدہ ریاست کے ہرفرد کوپہنچے گا

ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کارپوریشن وسٹی صدرمسلم لیگ (ن) طاہرمحمود مرزاکا اجلاس سے خطاب

منگل 3 جولائی 2018 16:00

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جولائی2018ء) ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کارپوریشن وسٹی صدرمسلم لیگ ن طاہرمحمود مرزانے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ایکٹ 1974 میںترمیم کرکے آزادکشمیرحکومت کوبااختیار بنایاہے۔ مالی لحاظ سے حکومت مضبوط ہوئی ہے جس کافائدہ ریاست کے ہرفرد کوپہنچے گا۔سابق وزیراعظم سردارعتیق احمدخان کی سیاست ختم ہوچکی ہے، ان کے پاس کوئی ایجنڈانہیں ہے جس کے باعث وہ تیرہویں ترمیم کی مخالفت کرکے اپنے سیاسی مقاصد حاصل کررہے ان خیالات کااظہار انھوں نے مسلم لیگ ن کے کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہاکہ وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان نے پہلی مرتبہ آزادکشمیر کے بجٹ کودوگناکروایااور ایکٹ 1974 میں ترامیم کرواکرمالی اور انتظامی لحاظ سے حکومت آزادکشمیر کوبااختیاربنایا۔

(جاری ہے)

ایکٹ1974 میں ترمیم سے بیشتر آئینی اور انتظامی معاملات حکومت آزادکشمیرکے پاس آگئے ہیں ۔ مسلم لیگ ن کی حکومت کی کامیابی مسلم کانفرنس اور دیگراپوزیشن جماعتوں کوہضم نہیں ہورہی جس کے باعث وہ حکومت کے خلاف تیرہویں ترمیم کی مخالفت میں بیان بازیاں کررہے ہیں۔

انھوں نے کہاکہ اپوزیشن کی سیاست الیکشن میں عوام نے دفن کردی ہے ، اپوزیشن جماعتیں حکومت کی مسلسل کامیابیوں سے خائف ہوکرحکومت کے خلاف بے بنیاد الزام تراشیاں کررہے ہیں۔ انھوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے راجہ محمدفاروق حیدرخان کی قیادت میں آزادکشمیرمیں تعمیروترقی کے نئے باب کاآغاز کردیاہے ، سرکاری نوکریاں میرٹ پردی جارہی ہیں۔ ہرشعبہ ہائے زندگی میں قانون وقاعدے کے تحت کام ہورہے ہیں ، انشاء اللہ مسلم لیگ ن کاپانچ سالہ دور مثالی ہوگا اور اس کارکردگی کے باعث آئندہ بھی مسلم لیگ ن کی حکومت ہوگی اور مخالفین منہ چھپاتے پھرتے رہیں گے۔