Live Updates

عمران خان کا ووٹ نہ ڈالنےوالوں کیلئے’’میلکم ایکس‘‘کا کہاوتی پیغام

جوشخص کسی شےکیلئےکھڑا نہیں ہوتا اسے پھرہرچیز کیلئےگرنا پڑتا ہے،کرپشن کوجڑسے اکھاڑنے کیلئے ڈیجیٹل پالیسی ضروری ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 3 جولائی 2018 16:14

عمران خان کا ووٹ نہ ڈالنےوالوں کیلئے’’میلکم ایکس‘‘کا کہاوتی پیغام
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جولائی 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ووٹ نہ ڈالنے والوں کو’’میلکم ایکس‘‘کی کہاوت کے ذریعے پیغام دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص کسی شے کے لئے کھڑا نہیں ہوتا اسے پھرہر چیز کے لئے گرنا پڑتا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں میلکم ایکس کہاوت شیئر کردی ہے۔

جس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ایسے ووٹرز کو پیغام دیا ہے جو پولنگ کے روز گھروں میں بیٹھے رہتے ہیں۔ یا پھر ووٹ ڈالنے کو اہمیت ہی نہیں دیتے۔ ایسے افراد کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے میلکم ایکس کی سبق آموز کہاوت سنائی ہے کہ جو کسی شے کے لئے کھڑا نہیں ہوتا اسے ہر چیز کے لئے گرنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ٹی پالیسی کے تحت گھر بیٹھی خواتین فائدہ حاصل کرسکیں گی۔

کرپشن کے جڑ سے خاتمے کے لئے ڈیجیٹل پالیسی ضروری ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نواز نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیان پر اپنے ردعمل میں ان سوال کیا کہ عمران خان آپ کس چیز کیلئے کھڑے ہوئے ؟ خلائی مخلوق، ایمپائر کی اُنگلی، سازشوں، صادق سنجرانی یا پھر سپانسرڈ دھرنوں اور سیاست؟ مریم نواز نے سوال کیا کہ عمران خان آپ کس کیلئے کھڑے ہوئے؟ مزید برآں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے شدید بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

عمران خان نے اندرون لاہور میں لکشمی چوک، مال روڈ، جی پی او چوک سمیت دیگر ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا۔جہاں پر عمران خان نے شدید بارشوں سے متاثر عوام سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان نے لاہور کا بجٹ دیانتداری کے ساتھ لاہور پر لگایا ہوتا توآج یہ حالات نہ ہوتے انہوں نے کہا کہ سارا بجٹ کا پیسا تو رائے ونڈ پر لگا دیا گیا ہے۔ واضح رہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان لاہور کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ تاہم انہوں نے آج کراچی جانا تھا لیکن موسم خرابی اورموسلا دھار بارش کے باعث وہ کراچی کیلئے روانہ ہوسکے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات