Live Updates

پیرس میں بارش ہوتی ہے تو سڑکیں ڈوبتی نہیں ہیں، شریف برادران نے قرض لے کر اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بنائی،پنجاب کے 635ارب کے بجٹ میں سے 57فیصد لاہور پر خرچ ہوتا ہے، پیسہ ایمانداری سے خرچ ہوتا تو لاہور کا یہ حال نہ ہوتا، لاہور کو پیرس بنایا جا رہا ہے یا جاتی امراء کو بنایا جا رہا ہے، عمران خان کی میڈ یا سے گفتگو

منگل 3 جولائی 2018 16:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جولائی2018ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پیرس میں بارش ہوتی ہے تو سڑکیں ڈوبتی نہیں ہیں، شریف برادران نے قرض لے کر اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بنائی،پنجاب کے 635ارب کے بجٹ میں سے 57فیصد لاہور پر خرچ ہوتا ہے، پیسہ ایمانداری سے خرچ ہوتا تو لاہور کا یہ حال نہ ہوتا، لاہور کو پیرس بنایا جا رہا ہے یا جاتی امراء کو بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بڑے دعوے سنے تھے کہ لاہور کو پیرس بنا دیا گیا ہے، شہباز شریف ہر جگہ کہتے پھر رہے ہیں کہ وہ کراچی کو لاہور بنا دیں گے، پنجاب میں ساری ترقی اشتہاروں میں ہے، الیکشن 2018ملک کی تقدیر بدلنے کا موقع ہے، پنجاب کے 635ارب کے بجٹ میں سے 57فیصد لاہور پر خرچ ہوتا ہے، میں جا کر دیکھوں گا کہ 57فیصد کا بجٹ لاہور میں کہاں خرچ ہوا ہے، پیسہ ایمانداری سے خرچ ہوتا تو لاہور کا یہ حال نہ ہوتا، شریف برادران نے قرض لے کر اورنج ٹرین اور میٹرو بنائی، لاہور کو پیرس بنایا جا رہا ہے یا جاتی امراء کو بنایا جا رہا ہے، عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے جاتی امراء میں سڑکیں بنائی گئی ہیں، پاکستان کی آدھی آبادی پڑھ لکھ نہیں سکتی لوگوں کو تعلیم کی ضرورت ہے، پیرس میں بارش ہوتی ہے تو سڑکیں ڈوبتی نہیں ہیں، جب تک حکمران عوام کا پیسہ ایمانداری سے خرچ نہیں کرتے وہ عوام میں نہیں نکل سکتے،عوام کو اپنی تقدیر بدلنے کا بہترین موقع مل رہا ہے، ڈرامے تھوڑی دیر کیلئے چلتے ہیں، دن بدن ملک قرضے میں ڈوبتا جا رہا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات