کلثوم نواز کی حالت بہتر نہیں،صحت یابی کیلئے دعا کریں، ڈاکٹر سی ٹی اسکین رپورٹ کے بعد ہی علاج کر سکیں گے،حسین نواز کی میڈ یا سے گفتگو میں اپیل

منگل 3 جولائی 2018 16:40

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جولائی2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ کلثوم نواز کی حالت بہتر نہیں،صحت یابی کیلئے دعا کریں، ڈاکٹر سی ٹی اسکین رپورٹ کے بعد ہی علاج کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسین نواز نے کہا کہ کلثوم نواز کی سی ٹی اسکین رپورٹ جلد متوقع ہے، رپورٹ کے بعدپھیپھڑوں کی حالت کا اندازہ ہو گا، ڈاکٹرز سی ٹی اسکین رپورٹ کے بعد ہی علاج کر سکیں گے، کلثوم نواز کی حالت بہتر نہیں صحتیابی کیلئے دعا کریں۔