Live Updates

جیپ کو ڈالا جانیوالا ووٹ خلائی مخلوق کو جائے گا،مریم نواز

وفاداری کسی نے تبدیل نہیں کی ، لوگوں سے وفاداری تبدیل کرائی گئی ہے، میاں صاحب نے اداروں کے بارے میں کوئی بات نہیں کی، میڈیا سے گفتگو

منگل 3 جولائی 2018 17:20

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2018ء) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ جیپ کو ڈالا جانیوالا ووٹ خلائی مخلوق کو جائے گا، وفاداری کسی نے تبدیل نہیں کی ، لوگوں سے وفاداری تبدیل کرائی گئی ہے، میاں صاحب نے اداروں کے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔ منگل کو مریم نواز اپنی والدہ بیگم کلثوم نواز کی تیمارداری کیلئے ہسپتال پہنچی ۔

(جاری ہے)

ہسپتال کے باہر میڈیا سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ وفاداری کسی نے تبدیل نہیں کی البتہ لوگوں سے وفاداری تبدیل کرائی گئی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ میاں صاحب نے اداروں کے بارے میں کوئی بات نہیں کی ہے۔ میاں صاحب کے یہ کہنے میں کیا غلط ہے کہ ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں ۔ ایک سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ جیپ کو ڈالا جانیوالا ووٹ خلائی مخلوق کو جائے گا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات