جرمنی آئندہ برس فوجی بجٹ میں نمایاں اضافہ کریگا

منگل 3 جولائی 2018 17:54

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جولائی2018ء) جرمن حکومت نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ سال فوجی بجٹ میں نمایاں اضافہ کیا جائے گا۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمن فوج کو 2019 میں پہلے سے مختص بجٹ سے نمایاں طور پر زیادہ رقم مہیا کی جائے گی۔

(جاری ہے)

مقامی خبر رساں اداروں نے بتایا کہ اگلے برس کے وفاقی بجٹ کے لیے تیار کردہ ایک مسودے کے مطابق دفاعی بجٹ 42.9 ارب یورو ہو گا۔ یہ رواں برس کے مقابلے میں چار ارب زیادہ ہے جبکہ 2019 کے لیے پہلے سے مختص بجٹ سے 675 ملین یورو زائد ہے۔ وزیر دفاع ارزولا فان ڈیئر لائن دفاعی اخراجات کو ناکافی قرار دے چکی ہیں۔ جرمن فوج کو جدید سامان حرب نہ ہونے کی وجہ سے بھی تنقید کا سامنا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :