تما م امیدواران الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی پاسداری کریں

ڈپٹی کمشنر ہنگو کی این اے 33،پی کے 83اور حلقہ پی کی84کے تمام امیدواروں کے اجلاس سے خطاب

منگل 3 جولائی 2018 18:14

تما م امیدواران الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی پاسداری ..
ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر ہنگوشاہ فہد نے کہا کہ تما م امیدواران الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی پاسداری کریں ۔ وہ حلقہ این اے 33،حلقہ پی کے 83اور حلقہ پی کی84کے تمام امیدواروں سے اپنے دفتر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو پیر شہاب علی شاہ اے ڈی سی عطاء المنعم ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عمر حیات خان کے علاوہ این اے 33پی کے 82اور پی کی83کے تمام امیدواران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ہنگو شاہ فہد نے کہا کہ مقررہ حد سے زیادہ پوسٹر اور بینرز پر الیکشن کمیشن کی طرف سے پابندی ہے جبکہ امیدواروں کے بڑے بڑے سائن بورڈز اور وال چاکنگ پر مکمل پابندی ہے جن امیدواروں نے سائن بورڈز لگائے ہیں ان کو ہٹایا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت یا ایسی تقریروں جس سے علاقے میں حالات خراب ہونے کا خدشہ ہو اس پر مکمل پابندی ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق اور جن چیزوں پر دفعہ144لاگئی گئی ہے کی خلاف ورزی کرنے پر امیدوار کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی آپ لوگ ہم سے تعاون کریں ہم آپ سے کریں گے ہم صاف اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں ۔