کراچی ، اراکان روہنگیاایڈفائونڈیشن کے تحت اورنگی کے مستحقین میںراشن تقسیم

منگل 3 جولائی 2018 18:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2018ء) اراکان روہنگیاایڈفائونڈیشن رجسٹرڈکے زیراہتمام اورنگی ٹائون سیکٹر12/L میںمستحقین،بیوائوںاورغریبوںمیں’’عیدامدادی پیکیج‘‘کے تحت سینکڑوںخواتین میںامدادی سامان اورراشن تقسیم کیاگیا،تقریب میںجامعہ خلیلیہ گلشن ضیاء کے مدیرمولانامفتی ظل الرحمن، پیپلزپارٹی کے اورنگی ٹائون سے قومی اسمبلی کے نامزد امیدوارNA-251حاجی جمیل ضیاء ڈائری،جماعت اسلامی کے رہنماء اورمتحدہ مجلس عمل کیPS-119 سے نامزدامیدوارعطائے ربی،پاکستان مسلم الائنس کے NA-251 سے نامزدامیدوارمفتی نعیم اللہ الحسینی، PS-119سے نامزدامیدوارحاجی مفیض اللہ،فائونڈیشن کے چیئرمین قاری عبدالرحیم رحیمی،سیکریٹری جنرل قاری محمدحسین،مولاناانعام اللہ سمیت علماء کرام،سیاسی،سماجی،مذہبی شخصیات وعلاقائی معززین نے کثیرتعدادمیںشرکت کی،اس موقع پر مفتی ظل الرحمن نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مستحقین ،غریبوں،بیوائوںکی دادرسی اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کاباعث ہے ،امت مسلمہ پریہ ذمہ داری عائدہوتی ہے کہ وہ اپنے عزیزواقارب،رشتہ داروں،پڑوسیوںاوراہل محلہ میںجوناداراورمستحقین ہیںان کی خاموش مددکرے تاکہ وہ بھی اپنے اوراپنے اہل وعیال کی کفالت کرسکے،آج اللہ تعالیٰ نے ہمیںہرضروری آسائش عطاء کررکھی ہے لیکن دنیامیںایسے بھی لاکھوںلوگ موجودہیںجنہیںایک وقت کاکھانہ نصیب نہیںہوتاہے اورایسے لوگوںکی دادرسی آپ کی اورہماری ذمہ داری ہے،اللہ تعالیٰ نے جن لوگوںکواپنی نعمتوںسے وافرمقدارمیںحصہ عطاء کیاہے وہ اپنے مستحق بھائی بہنوںکی بھرپورمددکررہے ہیں،دنیامیںایسے لوگوںکی کمی نہیںہے،آخرمیںمہمان گرامی نے مستحقین میں امدادی سامان اورراشن تقسیم کیا،اہل محلہ نے شاندارتقریب کے انعقادپراراکان روہنگیاایڈفائونڈیشن کے چیئرمین قاری عبدالرحیم رحیمی،سیکریٹری جنرل قاری محمدحسین اوردیگرذمہ داران کاشکریہ اداکیا۔