مسرت مصباح میک اپ امریکا میں متعارف کرایا جائے گا

منگل 3 جولائی 2018 18:56

مسرت مصباح میک اپ امریکا میں متعارف کرایا جائے گا
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2018ء) پاکستان کے پہلے تصدیق شدہ حلال میک اپ برانڈ مسرت مصباح میک اپ کو امریکہ میں متعارف کرانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، پاکستانی حلال میک اپ کو امریکی شہر ڈیلاس میں ہونے والے AAPNA 2018 (ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف پاکستان ڈیسنٹ آف نارتھ امریکہ) کنونشن میں متعارف کرایا جائے گا۔ یہاں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف پاکستان ڈیسنٹ آف نارتھ امریکہ کے تحت کنونش کا انعقاد 4 سے 8 جولائی تک امریکی شہر ڈیلاس میں ہوگا جس میں مسرت مصباح میک اپ کی روح رواں مسرت مصباح شرکت کریں گی۔

مسرت مصباح کا شمار ان خواتین میں ہوتا ہے جو اپنے ملک کے لئے کچھ ایسا کرنے کو ہمہ وقت تیار رہتی ہیں جس کے ثمرات سے دوسرے بھی مستفید ہو سکیں۔

(جاری ہے)

مسرت مصباح میک اپ کے شعبے میں نت نئی جدوجہد اور روایات متعارف کرانے میں اپنا ثانی نہیں رکھتیں، وہ واحد خاتون ہیں جنھوں نے میک اپ انڈسٹری کو حلال میک اپ سے روشناس کرایا، ان کی اس کاوش پر خصوصاً پاکستانی خواتین ان کی بے حد ممنون و مشکور ہیں، ان کے متعارف کردہ میک اپ میں ایم ایم سلک فاونڈیشن، آئی لائنر، لیکوئیڈ لپ اسٹکس کے متعدد شیڈز، اور میٹ لپ اسٹکس نمایاں ہیں۔

اس موقع پر مسرت مصباح نے کہا کہ امریکہ اپنی بے شمار ورائیٹیز کے باعث دنیا بھر میں پہچانا جاتا ہے جبکہ مسرت مصباح میک اپ بھی ہر قسم کی جلد اور رنگت کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے اور مجھے خوشی ہے کہ ہم امریکہ میں پاکستانی صنعت کو فروغ دینے جا رہے ہیں، جو کہ بحیثیت قوم ہماری کامیابی ہے۔