بھارت، پولیس اسٹیشن میں دو محبت بھرے دلوں کا ملن

منگل 3 جولائی 2018 19:16

بھارت، پولیس اسٹیشن میں دو محبت بھرے دلوں کا ملن
لکھنو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جولائی2018ء) بھارت میں پولیس نے پولیس اسٹیشن میں دو چاہنے والوں کا ملن کروا دیا، خاندانوں کی نارضگی ختم کروا کر معاملہ رفع دفع کروا دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے شہر لکھنو کے مال تھانہ میں پولیس نے نوجوان کی شادی کراکے سماجی ذمہ داری ادا کی۔

(جاری ہے)

مال علاقے کے اہڈر پنچایت کے مہما کھیڑا گاوں کے رہنے والے کسان کی بیٹی کی دوستی چچازاد بہن کے دیور سے ہوگئی۔

نوجوان بنتھرا کا رہنے والا ہے ۔ دونوں میں تعلقات انتہائی قریبی ہوگئے ۔جب گھروالوں کو اس کا علم ہوا تو ناراضی پیدا ہوگئی ۔ دونوں فریق تھانے پہنچے اور پولیس نے فریقین کی باتیں سننے کے بعد نوجوان جوڑے کی اپنی نگرانی میں ہندورسم و رواج کے مطابق شادی کی رسمیں انجام دیکر معاملہ رفع دفع کرادیا۔

متعلقہ عنوان :