پتوں والی سبزیوں میں سب سے زیاد ہ مقبول پالک ہے،زرعی ماہرین

منگل 3 جولائی 2018 19:43

سلانوالی۔3 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2018ء) زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ پالک پتوں والی سبزیوں میں سب سے زیاد ہ مقبول سبزی ہے، غذائی اعتبار سے پالک کے پتوںمیں نشاستہ چکنائی لحمیات حیاتین الف‘ ب‘ ج کیلشیم اور آئرن پایا جاتا ہے پالک کی کاشت کیلئے متعدل موسم کی ضرورت ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

یہ سرد موسم کی سبزی ہونے کے ساتھ ساتھ 30تا 35ڈگری سینٹی گریڈ برداشت کرنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے ،پنجاب کے آبپاش علاقوں میں جولائی اگست میں کاشت کی ہوئی پالک کی فصل 7کٹائیاں دینے کے ساتھ ساتھ زیادہ پیدوار دیتی ہے، وسط نومبر سے دسمبر تک کا شت ہونے والی فصل صرف ایک کٹائی دیتی ہے ،کا شت کار پالک 15تا 20کلوگرام بیج فی ایکڑ کے حساب سے بذریعہ ڈرل کا شت کریں پالک کیلئے زرخیز میرازمین جس میں پانی کا نکاس بہتر ہو انتخاب کریں، پالک قدر ے کلر اٹھی زمین کو بھی برداشت کرلیتی ہے کا شت سے ایک ماہ قبل زمین کو ہموار کرنے کے بعد گوبر کی گلی سڑ ی کھاد 12تا 15ٹن فی ایکڑکے حساب سے ڈا ل کر ہل اور سہاگا چلا کر زمین میں ملاد یں اور کھیت کو پانی لگادیں وتر آنے پر 2دفعہ ہل اور سہاگا چلا کر دبا دیں تا کہ جڑی بوٹیوں کے بیج اگ آئیں اور گوبر کی کھاد مزید گل سڑ جائے پالک کی کاشت کیلئے کھیت کا ہموار ہونا بہت ضروری ہے کیونکہ پٹریوں پر پانی چڑھ جانے کی صورت میں یہ بیج تک مناسب پانی نہ پہنچنے کی کی صورت میں اگا ئو متاثرہوگا کھیت کو 10سے 10مرلہ کی کیاروں میں تقسیم کرلیں 35سینٹی میٹر کے فاصلے پر پٹریان بنالیں ان دونوں پٹریوں کے کنارے پر لکڑی سے 2تا 3سینٹی میٹر گہری لکریں اس طرح کھنچیں کہ باہر کاکنارہ کھڑا رہے تا کہ پانی بیج تک نہ پہنچ سکے ان لیکروںمیں بیج کیر ہ کریں پالک کی کاشت کے وقت نائٹرو جن 23کلوگرام فاسفورس 27کلوگرام 3بور ی سنگل سپر فاسفیٹ جمع ایک بور ی یوریا یہ سوا بور ی ڈی اے پی جمع آدھی بوری یوریا استعمال کریں دو کٹائیوں کے بعد ایک بوریا 23کلوگرام نائٹرو جن فی ایکڑ ڈالنے سے بعد والی کٹائیاں جلد ہی تیارہوجاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :