سبی کو مسائل کا گڑھ بنانیوالے یہاں کے سابق ایم پی اے اور چیئرمین میونسپل کمیٹی ہیں ، ہمیں مرکز سے اتنے فنڈ نہیں ملے کہ ہم ترقیاتی کاموں پر خرچ کرتے اب عوام نے موقع دیا تو مسائل پر بھر پور توجہ دوں گا ،میر دوستین خان ڈومکی

منگل 3 جولائی 2018 20:10

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جولائی2018ء) سابق رکن قومی اسمبلی بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماحلقہ این اے 259 کے نامز امیدوار میر دوستین خان ڈومکی نے کہا کہ سبی کو مسائل کا گڑھ بنانیوالے یہاں کے سابق ایم پی اے ،ڈسٹرکٹ چیئرمین اورچیئرمین میونسپل کمیٹی ہیں ، ہمیں مرکز سے اتنے فنڈ نہیں ملے کہ ہم ترقیاتی کاموں پر خرچ کرتے ۔

لیکن اگر سبی کی عوام نے دوبارہ موقع دیا تو انشاء االلہ سبی میں بجلی ، پانی ، اورگھمبیر مسائل پر بھر پور توجہ دوں گا ۔ان خیالات کا اظہار کا خیال انہوں نے سبی میں اپنے الیکشن آفس کا افتتا ع کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سابق ڈسٹرکٹ ناظم میر علی مردان خان ڈومکی ،سابق وفاقی وزیر میر حسن ڈومکی ، زاہد مشرف ، خالد خان ،شہباز خان ،محمد بابر شاہ رخ خان کے علاوہ قبائلی و سیاسی و سماجی عمائدین اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

(جاری ہے)

میر دوستین ڈومکی نے کہا کہ ضلع سبی جو کہ مسائلستان بنا ہوا ہے اسے اس حال میںپہنچانے والے یہاں کے سابق ایم پی اے ڈسٹرکٹ چیئرمین،اور چیئرمین میونسپل کمیٹی ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وفاق میں بیٹھ کر مسائل اس لئے حل نہیں کر پائے کیوں کہ مسلم لیگ ن کی لیڈر شپ نے کبھی اپنے ایم این ایز کو اہمیت نہیں دی اس لئے آج مسلم لیگ ن مرکز اور صوبوں میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اب سبی سمیت بلوچستان کے مسائل بلوچستان عوامی پارٹی مر کز اور صوبوں میں حل کریں گی ۔ اگر سبی کی عوام نے دوبارہ موقع دیا تو انشاء االلہ سبی کے تمام مسائل حل کرنے میں اپنے تمام وسائل بروئے کار لائوں گا ۔سابق ڈسٹرکٹ ناظم میر علی مردان ڈومکی نے کہا کہ میں سبی لہڑی بھاگ کی عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ صوبائی اسمبلی کی نشست کامیاب ہونے پر ان علاقوں میں تعلیم صحت اور پینے کے صاف پانی پر بھر پور توجہ دوں گا ۔ایک سوال کے جواب میں میر علی مردان ڈومکی نے کہا کہ میں کامیاب ہونے کے بعد اسمبلی میں بھی اپنی آزاد حیثیت برقرار رکھوں گا انہوں نے کہا کی سبی لہڑی بھاگ میرا اپنا گھر ہے ۔ ان مسائل سے میں با خوبی آگاہ ہوں ۔