روٹری کلب اور سول سوسائٹی کے رہنماؤں کا گورنرسندھ محمد زبیر سے اظہار تعزیت

منگل 3 جولائی 2018 20:18

روٹری کلب اور سول سوسائٹی کے رہنماؤں کا گورنرسندھ محمد زبیر سے اظہار ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جولائی2018ء) گورنرسندھ محمد زبیر سے روٹری کلب کی پولیو پلس کمیٹی کے چیئر مین عزیز میمن اور سول سوسائٹی کی رہنما فوزیہ طارق کی سربراہی میں میجر ( ریٹائر) منیر احمد اور سابق پولیس افسر نیاز احمد صدیقی نے گورنرہاؤس میںملاقاتیں کیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے گورنر محمد زبیر سے ان کے بڑے بھائی طارق عمر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ گورنرسندھ نے اپنے بڑے بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔