قومی وطن پارٹی کا حلقہ این اے 42 کے آزاد اُمیدوار سے سیاسی اتحاد کا اعلان، ملک بلال رحمن کو مکمل سپورٹ کی یقین دہانی

منگل 3 جولائی 2018 20:25

ضلع مہمند(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جولائی2018ء) ضلع مہمندکے تحصیل یکہ غنڈ کے علاقہ راول کور میں قومی وطن پارٹی کا حلقہ این اے 42 کے آزاد اُمیدوار سے سیاسی اتحاد کا اعلان،الیکشن 2018 ء میں سپورٹ کرنے کا مکمل حمایت کا بھی اعلان کیا جبکہ ڈب کور اور دادوخیل میں شمولیتی جلسے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قبائلی ضلع مہمند کے تحصیل یکہ غنڈ کے علاقہ میچنئی راول کور میں قومی وطن پارٹی کے چیئر میں مصطفی، ملک عمران اور ملک احسان نے حلقہ این اے 42 سے نامزد آزاد اُمیدوار ملک بلال رحمن سے سیاسی اتحاد کا اعلان کیا اور اُنہیں الیکشن میں مکمل طور پر سپورٹ کرنے کا بھی اعلان کیا۔

تقریب میں قبائلی مشران و کشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی،اس موقع پر ظاہر شاہ اکیڈوکیٹ بھی موجود تھا۔

(جاری ہے)

قومی وطن پارٹی تحصیل یکہ غنڈ کے چیئر مین مصطفی نے کہا کہ قومی وطن پارٹی کے قائد آفتاب احمد خان شیرپائو کے خصوصی ہدایات پر سیاسی اتحاد کا اعلان کیا ہے اور قبائلی ضلع مہمند کے نامزد اُمیدوار ملک بلال رحمن کو کامیاب بنانے کیلئے ہر قسم سپورٹ کریں گے۔

دوسرے علاقے ڈب کور ، دادوخیل اور رحیم کور میں عمائدین کا ایک شمولیتی جلسہ منعقد ہوا۔ جس میں علاقے کے کشران و مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جلسہ میں کثیر تعداد میں لوگوں نے ملک بلال رحمن کے ساتھ شمولیت کا اعلان کیا۔ جلسے سے سنیٹر ہلال رحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی ضلع مہمند کی خدمت عبادت سمجھ کر کریں گے۔ اور مہمند کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بھی مہمند قوم کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی کرینگے۔