Live Updates

شمالی وزیرستان میں تحریک انصاف کے الیکشن آ فس پر دستی بم حملہ ، دس کارکنان زخمی ہوگئے

منگل 3 جولائی 2018 20:33

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جولائی2018ء) شمالی وزیرستان میں پاکستان تحریک انصاف کے الیکشن آ فس پر دستی بم حملہ کردیا جس کی وجہ سے ، دس کارکنان زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف شمالی وزیرستان حلقہ این اے 48 کے امیدوار اورنگزیب خان کے رزمک گراؤنڈ کے سامنے واقع الیکشن آ فس پر دستی بم سے حملہ ہو ا دھماکے میں گیارہ افراد زخمی ہو گئے جنہیں رزمک ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے پولیٹیکل انتظامیہ نے واقعہ کی تصدیق کر لی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات