پشاوریونیورسٹی کی حدود میں ہرقسم کے احتجاج پرپابندی عائد

منگل 3 جولائی 2018 20:39

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر پشاور نے دفعہ 144 ۔ضابطہ فوجداری کے تحت پشاور یونیورسٹی کے وسیع ترکمپس کے اندر اور100 میٹر آس ،پاس میں ہرقسم کے دھرنوں اور ہرقسم کے دیگر احتجاج کرنے جن سے معمول کی زندگی متاثر ہونے کا خدشہ ہوپر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔

(جاری ہے)

اس حکم کی خلاف ورزی پر دفعہ 188 ۔تعزیرات پاکستان کے تحت کارروائی کی جائے گی جبکہ یہ حکم فوری طورپر ایک ماہ کے لئے نافذالعمل رہے گا۔

متعلقہ عنوان :