کلثوم نواز کے پھیپھڑوں کا کامیابی سے آپریشن کر لیا گیا

تاہم لندن کے نجی ہسپتال میں موجود نواز شریف کی اہلیہ تاحال وینٹی لیٹر پر موجود ہیں

muhammad ali محمد علی منگل 3 جولائی 2018 20:19

کلثوم نواز کے پھیپھڑوں کا کامیابی سے آپریشن کر لیا گیا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جولائی2018ء) کلثوم نواز کے پھیپھڑوں کا کامیابی سے آپریشن کر لیا گیا، تاہم لندن کے نجی ہسپتال میں موجود نواز شریف کی اہلیہ تاحال وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز شریف کی جانب سے اپنی والدہ کلثوم نواز کی صحت سے متعلق تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا گیا ہے۔

حسین نواز نے بتایا ہے کہ ان کی والدہ کلثوم نواز کے پھیپھڑوں کا کامیابی سے آپریشن کر لیا گیا ہے۔ آپریشن ضروری تھا اور معمولی نوعیت کا تھا۔

(جاری ہے)

تاہم لندن کے نجی ہسپتال میں موجود کلثوم نواز آپریشن کے بعد بھی تاحال وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔ اس حوالے سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے مزید کہا ہے کہ کلثوم نواز کی حالت بہتر نہیں،صحت یابی کیلئے دعا کریں، ڈاکٹر سی ٹی اسکین رپورٹ کے بعد ہی علاج کر سکیں گے۔

منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسین نواز نے کہا کہ کلثوم نواز کی سی ٹی اسکین رپورٹ جلد متوقع ہے، رپورٹ کے بعدپھیپھڑوں کی حالت کا اندازہ ہو گا، ڈاکٹرز سی ٹی اسکین رپورٹ کے بعد ہی علاج کر سکیں گے، کلثوم نواز کی حالت بہتر نہیں صحتیابی کیلئے دعا کریں۔