Live Updates

25جولائی کو جیت کر پاکستان کو قائداعظم کا پاکستان بنائیں گے‘شہبازشریف

تحریک انصاف نے الزم تراشی کی سیاست کی اور کوئی ترقی نہیں کی‘صد ر مسلم لیگ (ن)

منگل 3 جولائی 2018 21:53

25جولائی کو جیت کر پاکستان کو قائداعظم کا پاکستان بنائیں گے‘شہبازشریف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ 25جولائی کو جیت کر پاکستان کو قائداعظم کا پاکستان بنائیں گے، ہم نے 5 سال عوام کی خدمت کی آگے بھی کرے گے۔صدر مسلم لیگ (ن) اور این اے 132 ، پی پی 164 سے امیدوار شہباز شریف نے پی پی164 سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا۔ شہباز شریف ہیر گائومیں انتخابی دفتر کے افتتاح کیلئے پہنچے تو ڈھول کی تھاپ اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے استقبال کیا گیا۔

(جاری ہے)

صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے گاڑی کی چھت پر چڑھ کر کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ مسلم لیگ ن نے بیدیاں روڈ پر دو ہسپتال بنوائے، جہاں مفت علاج ہوتا ہے، جبکہ عمران خان نے کے پی کے میں ایک ہسپتال بھی نہیں بنایا۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے الزم تراشی کی سیاست کی اور کوئی ترقی نہیں کی۔ سابق وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ 25 جولائی کو پھر سے شیر جیتے گا، انہوں نے کہا کہ دوبارہ اس حلقے میں آئوں گا اور انتخابی مہم کروں گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات