پاک سرزمین پارٹی کے متعدد ذمہ داران و کارکنان نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان میں شمولیت اختیار کر لی

بہت سارے ساتھی واپس آگئے ہیں سب کو خوش آمدید کہتے ہیں،کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی

منگل 3 جولائی 2018 22:06

پاک سرزمین پارٹی کے متعدد ذمہ داران و کارکنان نے متحدہ قومی موومنٹ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2018ء) پاک سرزمین پارٹی کے متعدد ذمہ داران و کارکنان نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے فکرو فلسفے اور نظر یہ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت اختیار کر لی ۔ایم کیوایم پاکستان میں شمولیت کا اعلان انہوں نے منگل کے روز عارضی مرکزبہادر آباد سے متصل پارک میں کنوینر ایم کیو ایم ڈکٹرخالد مقبول صدیقی،رکن رابطہ کمیٹی فیصل سبزواری ودیگر رابطہ کمیٹی کے ممبران کے ہمرا پرہجوم پریس کانفرنس میں کیا،پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج بہت سارے ساتھی واپس آگئے ہیں ہم ان سب کو خوش آمدید کہتے ہیں ،ہم نے کسی کی وکٹ نہیں گرائی ،حالات کے جبر سے لوگوں کی وفاداریاں تبدیل کرائی گئیں تھیں،جن کی سیاست وکٹ گرانے سے ہے وہ اپنے زور بازو بھی کچھ کر کے دکھائیں،انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے دبا کم ہو رہا ہے لوگ دیکھ ہے ہیں واپس آرہے ہیں ہم اپنے باقی ساتھیوں کے بھی منتظر ہیں وہ بھی بہت جلد ہمارے درمیان موجود ہوں گے،انہوں نے کہا کہ ہمارے سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن اور ایم کیو ایم پاکستان کے منتخب نمائندے جاوید حنیف کو نیب نے آج گرفتار کیا ہے ان کا جرم انہوں نے کراچی کے نوجوانوں کو نوکریاں دلوانے میں دستخط کرے،پیپلز پارٹی نے پچھلے 10 سال میں جعلی بھرتیاں کروائیں اور نوکریاں بیچ کر کتنے ہی ادارے تباہ کردیے انکے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے چیف آف آرمی اسٹاف قمر جاوید باجوہ،چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار سے مطالبہ کیا کہ جاوید حنیف کی گرفتاری کا نوٹس لیا جائے اور انکے خلاف ایکشن لیں جنہوں نے جعلی بھرتیاں کروائیں،کراچی کے نوجوانوں کو نوکری دینا کس بات کی سزا ہے۔

(جاری ہے)

رکن رابطہ کمیٹی فیصل سبزواری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ایم کیو ایم پاکستان میں واپس آنے والے سینئر ساتھی جو ایم کیو ایم پاکستان سے پی ایس پی میں لے جائے گئے تھے،جن میں حسین علی خان جوائنٹ انچارج ایم او سی، رانا اعظم جوائنٹ انچارج ایم او سی،شیخ صلاالدین گلگتی ایس ٹی سی جوائنٹ انچارج،ایم او سی کے کمیٹی ممبرانانور شہزاد،جہانگیر اعوان ایڈوکیٹ،گلبر خان،طاہریعقوب،عالم خان،وزیر خان،پی او سی کے کمیٹی ممبرلیاقت شاہ،خالد خان سمیت متعدد کارکنان نے شمولیت اختیار کی،انہوں نے کہا کہ سب واپس اپنے گھر آگئے ہیں اور ایم کیو ایم پاکستان کو مضبوط بنائیں گے جو کراچی کو لوٹ کا مال سمجھ رہے ہیں انکا25 جولائی کو بوریہ بسترا گول کردیں گے۔

انہوں کہا کہ نیب کو خیال نہیں آیا آج تک جاوید حنیف کی گرفتاری کا جب انہوں نے ایم کیو ایم سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا توکراچی کے نوجوانوں کو نوکری دینے کا کیس کھول دیا،یہ سراسر زیادتی ہے اور ظلم ہے ہم اسکی بھر پور مذمت کرتے ہیں یہ دوہرا معیار بند کیا جائے ۔اس موقع پر پی ایس پی سے واپس آنے والے ایس ٹی سی کے جوائنٹ انچارج شیخ صلاالدین گلگتی نے کہا کہ ہم اپنے گھر واپس آگئے ہیں اور وہ جو بار بار کہتے ہیں ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے انکو کہ دوں اب پارٹی ختم ہو چکی ہے اور 25 جولائی کو انکو نظر آجائے گا۔