پاکستان عوامی تحریک نے بطور جماعت انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے بائیکاٹ نہیں کیا، غلام علی خان

منگل 3 جولائی 2018 23:01

پاکستان عوامی تحریک نے بطور جماعت انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2018ء) عوامی تحریک کے رہنما غلام علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک نے بطور جماعت انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے بائیکاٹ نہیں کیا،انہوںنے کہا کہ بعض لوگ غلط فہمی میں مبتلا ہیں،کہ عوامی تحریک نے بائیکاٹ کر دیا ہے،انہوںنے واضح کیا کہ عوامی تحریک ہر اس امیدوار کی حمایت کرے گی ،جو سانحہ ماڈل ٹاون کے شہداء کے انصاف کے لئے عوامی تحریک کے شانہ بشانہ کھڑے رہے،ان خیالات کااظہار انہوںنے گزشتہ روز عوامی تحریک کینٹ پی پی 14کے رہنما حاجی ظہیرالزماں کی رہائش گاہ پرمشاورتی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ملک طاہر جاوید،ملک افضل،ناصر اعوان،مطلوب قریشی،اور دیگر بھی موجود تھے،غلام علی خان نے بتایا کہ خرم نواز گنڈاپور سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے گزشتہ روز ٹیلی فونک رابطہ کیا اورحلقہ این اے 60 اور 62 راولپنڈی میں عوامی تحریک کی حمایت مانگی ہے، عوامی تحریک کے رہنما غلام علی خان نے بتایا کہ سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشیداحمد کی09 جولائی کو راولپنڈی میںان کی رہائش گاہ بنگش کالونی میںملاقات طے ہوئی ہے،اس سے قبل خرم نواز گنڈاپور عوامی تحریک کے کارکنان سے مشاورت بھی کریںگے،شیخ رشید سے ملاقات کے بعد خرم نواز گنڈا پور اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں، گے،انہوںنے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاون کے دن سے شیخ رشید احمد عوامی تحریک کے شہداء کے انصاف کے لئے شانہ بشانہ رہے۔