Live Updates

شمالی وزیرستان ،ْپی ٹی آئی امید وار کی انتخابی مہم کے دوران دھماکہ ،10 افراد شدید زخمی ہوگئے

منگل 3 جولائی 2018 23:24

شمالی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2018ء) شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 48 میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کی انتخابی مہم کے دوران دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد شدید زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے امیدوار ملک اورنگ زیب خان نے کہاکہ جب میں رزملک شہر میں اپنے الیکشن دفتر کا افتتاح کر رہا تھا تو اس دوران دھماکا ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں دس افراد زخمی ہوگئے تاہم انہوں نے دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے تصدیق نہیں کی۔ مقامی افراد نے بتایا کہ سیاسی رہنما ملک اورنگ زیب کے 100 سے 150 کے قریب حامی اس وقت جائے وقوع پر موجود تھے۔انہوں نے کہاکہ گرنیڈ حملے کے نتیجے میں بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوگئے تاہم 10 افراد کو شدید چوٹیں آئی تھیں جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز جائے وقوع پر پہنچیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات