Live Updates

الیکشن مہم کو کامیاب بنانے کیلئے خواتین کے گروپس تشکیل دے دئیے گئے ہیں، سبین گل خان

منگل 3 جولائی 2018 23:25

ملتان۔3 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین کی رہنما و نامزد امیدوار خواتین مخصوص نشست برائے پنجاب اسمبلی سبین گل خان نے کہا ہے کہ ملتان میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدواران کی الیکشن کمپین کو مربوط اور جامع بنانے کیلئے خواتین کا الیکشن پلان مرتب کردیا گیا ہے، این اے 155 میں ملک محمد عامر ڈوگر، این اے 156 میں مخدوم شاہ محمود قریشی، این اے 154 میں ملک احمد حسین ڈیہڑ کے ساتھ ساتھ امیدواران برائے پنجاب اسمبلی کی الیکشن مہم کو کامیاب بنانے کیلئے خواتین کے گروپس تشکیل دے دئیے گئے ہیں اور یونین کونسل کی سطح سے لے کر صوبائی حلقہ اور قومی اسمبلی کے حلقہ تک خواتین کی ڈور ٹو ڈور کمپین اور گھروں میں جاکر پرنٹنگ میٹریل کی تقسیم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے اور انشاء اللہ 25 جولائی کو خواتین اپنے گھروں سے جوق در جوق نکل کر تحریک انصاف کے انتخابی نشان بلے پر مہر لگاکر یہ ثابت کریں گی کہ خواتین تحریک انصاف کا ہراول دستہ ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین کی جانب سے این اے 155 میں الیکشن کمپین کے حوالے سے خواتین کی پلاننگ میٹنگ سے کیا جبکہ ، رخسانہ محبوب، شمائلہ شاہ ، نسیم النساء ، مسرت بخاری، مس کوثر، شبنم، فہمیدہ، خاتون بی بی، روبینہ اکرم، فرزانہ ، شمائلہ ، ریحانہ و دیگر شریک تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ خواتین نظریاتی ہونے کے ناطے اپنے ذاتی مفادات کو چھوڑ کر پارٹی کی کامیابی کیلئے کام کررہی ہیں اور ڈور ٹو ڈور کمپین کے ذریعے چیئرمین عمران خان کے ویژن کو نہ صرف عوام الناس تک پہنچایا جارہا ہے بلکہ الیکشن ڈے کیلئے بھی خواتین کو گھروں سے نکل کر ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے آگاہی دلائی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی، ملک محمد عامر ڈوگر، ملک احمد حسین ڈیہڑ، حاجی جاوید اختر انصاری، خالد جاوید وڑائچ، وسیم خان بادوزئی، ظہیر الدین خان علیزئی، ندیم قریشی پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں یہ تمام امیدواران الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر ملتان کو پاکستان تحریک انصاف کا مضبوط قلعہ بنائینگے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات