قومی معیشت کو استحکام بخشنے ، روزگار کے نئے مواقع فراہم کرنے، زرعی اور کاروباری شعبوں کو مالیاتی تعاون فراہم کرنے میں بینکنگ سیکٹر کا کلیدی کردار ہے ،گورنر بلوچستان

منگل 3 جولائی 2018 23:28

قومی معیشت کو استحکام بخشنے ، روزگار کے نئے مواقع فراہم کرنے، زرعی ..
کوئٹہ۔03 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2018ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک کی پائیدار ترقی اورخوشحالی کا انحصار مضبوط معاشی نظام پر ہوتا ہے اس ضمن میں قومی معیشت کو استحکام بخشنے ، روزگار کے نئے مواقع فراہم کرنے، زرعی اور کاروباری شعبوں کو مالیاتی تعاون فراہم کرنے میں بینکنگ سیکٹر کا کلیدی کردار ہے ۔

(جاری ہے)

ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز گورنر ہاؤس کوئٹہ میں الائیڈ بینک آف پاکستان کے صدر طاہر حسن قریشی کی قیادت میں ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔ ملاقات کے دوران صوبے بھر میں بینکاری کے شعبے کو وسعت دینے ، مالیاتی تعاون کا دائرہ وسیع کرنے ، زراعت کے زریعے معیشت میں بہتری لانے ، مختلف اضلاع میں کولڈ سٹوریج کے قیام ، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری شعبے سے متعلق بینکنگ پالیسی پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔ ملاقات میںبلوچستان میں زراعت اور کاروبار کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر بھی بات چیت ہوئی گورنر نے زرعی اور کاروباری شعبوں میں جدت کاری پر زور دیا ۔