کوئٹہ، کوئٹہ شہر پر عرصہ دراز سے غیرمقامی افراد برسراقتدار ہے،نوابزادہ ارباب

کوئٹہ صوبائی دارالحکومت ہونے کے باوجود قرون وسطیٰ کا منظر پیش کررہی ہے ،عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے رہنمائوں کا انتخابی مہم کے سلسلے میں مختلف علاقوں میں خطاب

منگل جولائی 23:32

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام انتخابی مہم کے سلسلے میں صوبائی سینئر نائب صدر و این اے 265 کوئٹہ کے نامزد امیدوار نوابزادہ ارباب ‘ عمر فاروق کاسی ‘ حلقہ این اے 264 کوئٹہ نامزد امیدوار ارباب غلام ایڈووکیٹ ‘ پی بی 24 کوئٹہ کے لئے نامزد امیدوار ملک نعیم خان بازئی پی بی 28 یاسین آغا نے گزشتہ روز چمن پھاٹک لالا افضل یوسفزئی ‘ صاحبزدہ کلی ‘ ملک سیف اللہ کلی کچلاک اور باچا خان چوک میں حمایت کرنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ شہر پر عرصہ دراز سے غیرمقامی افراد برسراقتدار ہے جس کی وجہ سے کوئٹہ ضلع صوبائی دارالحکومت ہونے کے باوجود قرون وسطیٰ کا منظر پیش کررہی ہے لہٰذا عوامی نیشنل پارٹی آپ سے اپیل کرتی ہے کہ ووٹ ایک مقدس امانت ہے اسکا استعمال سوچ سمجھ کر استعمال سے ہی ہماری آئندہ نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے لہٰذا اگر اولس نے ہمیں اعتماد بخشا تو انشاء اللہ پہلی فرصت میں یہاں کے حل طلب مسائل تعلیم ‘ صحت ‘ پینے کے پانی ‘ نکاسی آب امن کے قیام کے لئے اقدامات اٹھائیں گے اس موقع پر جمال الدین رشتیا ‘ حاجی آصف اور دیگر نے بھی خطاب کیا دریں اثناء نوابزادہ ارباب عمر فاروق کاسی نے پیپلزپارٹی کے رہنماء لالا یوسف خلجی کیساتھ ملاقات کی اور انتخابات بارے تفصیل سے غور و خوض کیا ۔