آٹھواں ویج بورڈ ایوارڈکیس،سپریم کورٹ نے ویج بورڈ کو کام سے روکنے کی درخواست مسترد کر دی،چیئرمین ویج بورڈ شاہد محمود کھوکھر اور ڈی جی انفارمیشن طاہر خوشنود سے ایک ماہ میں تحریری جواب طلب

منگل 3 جولائی 2018 23:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2018ء) عدالت عظمیٰ میںآٹھویں ویج بورڈ ایوارڈسے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے چیئرمین ویج بورڈ شاہد محمود کھوکھر اور ڈی جی انفارمیشن طاہر خوشنود سے ایک ماہ میں تحریری جواب طلب کرتے ہوئے اٹارنی جنرل پاکستان سے بھی تحریری جواب طلب کرلیا ہے جبکہ ویج بورڈ کو اپنا کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمرعطا بندیال اور جسٹس اعجازا لاحسن پر مشتمل تین رکنی بینچ نے آٹھویں ویج بورڈ ایوارڈکیس کی سماعت کی تو درخواست گزار پرویز شوکت نے موقف اختیار کیا کہ ایکٹ 1973کی شق 9کے تحت بورڈ کے چیئرمین کی تقرری کو چیلنج کیا ویج بورڈ کی تشکیل سابق وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک گروپ کی منشا پر کی،صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے موقف اپنایا کہ 18سال کے بعد انتھک جدوجہد سے ویج بورڈ بنا ہے، اس وقت بورڈ نے اپنا کام شروع کردیا ہے ، سپریم کورٹ نے درخواست گزار کی ویج بورڈ کو کام سے روکنے کی درخواست مسترد کر دی اورویج بورڈ کے چیئرمین کی تقرری کے معاملے پر وفاق سے ایک ماہ میں جواب طلب کرتے ہوئے ویج بورڈ کو اپنا کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔