Live Updates

عمران خان کے 5 حلقوں میں سے کون سا حلقہ رہے گا عمران کے نام ،کس میں ہو سکتی ہے شکست،جانیے اندر کی خبر

لاہور ،اسلام آباد اور میانوالی میں انتخابی میدان عمران خان کے نام ہو گا جبکہ کراچی اور بنوں سے چئیرمین تحریک انصاف کو شکست کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 4 جولائی 2018 00:00

عمران خان کے 5 حلقوں میں سے کون سا حلقہ رہے گا عمران کے نام ،کس میں ہو ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-03جولائی 2018ء) :عمران خان کے 5 حلقوں میں سے کون سا حلقہ رہے گا عمران کے نام ،کس میں ہو سکتی ہے شکست ،اندر کی خبر آ گئی۔ لاہور ،اسلام آباد اور میانوالی میں انتخابی میدان عمران خان کے نام ہو گا جبکہ کراچی اور بنوں سے چئیرمین تحریک انصاف کو شکست کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔عمران خان لاہور ،اسلام آباد، بنوں اور میانوالی سمیت 5 حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔

عمران خان این اے 53، 35، 243، 95 اور 131 سے انتخاب میں حصہ لیں گے۔ان حلقوں میں کہاں کہاں عمران خان کی پوزیشن مضبوط ہے اور کہاں کہاں کمزور ہے تفصیلات سامنے آ گئیں۔عمران خان کی سب سے زیادہ مظبوط پوزیشن حلقہ این اے 95 میانوالی میں ہے جہاں سے عمران خان کی فتح کے چانسز 71 فیصد ہیں جب انکے مخالف لیگی امیدوار کی فتح کے چانسز محض 23 فیصد ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے بعد لاہور کے حلقہ این اے 131 میں بھی عمران خان کو قریبی اور سخت مقابلہ درپیش ہوگا۔

نجی ٹی وی کے سروے کے مطابق عمران خان کی جیت کے چانسز 48 جبکہ سعد رفیق کے چانسز 47 فیصد ہیں۔اسی طرح این اے 53 میں بھی انکا مقابلہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ہے اور اس حلقے میں بھی عمران خان کو شاہد خاقان عباسی کے خلاف واضح برتری حاصل ہو سکتی ہے۔تاہم این اے 35 بنوں جہاں عمران خان کا مقابلہ اکرم درانی سے ہے اور کراچی کا حلقہ این اے 243 بھی عمران خان کے لیے ڈراونا خواب ثابت ہو سکتا ہے اور انہیں وہاں سے شکست کا سامنا ہو سکتا ہے ۔یاد رہے کہ این اے 243 میں عمران خان کو پیپلز پارٹی کی شہلہ رضا اور ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی کا سامنا کرنا ہوگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات