آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب،خیبرپختونخوا ، سکھر، کوئٹہ، ژوب، سبی، نصیرآباد ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

بدھ جولائی 09:40

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب،خیبرپختونخوا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جولائی2018ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، فیصل آباد، ملتان،، ڈیرہ غازی خان، ساہیوال، بہاولپور ڈویژن، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،، مردان، کوہاٹ، ، فاٹا،، سکھر، سبی، نصیرآباد ڈویژن ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور اس دوران لاہور،، گوجرانوالہ، راولپنڈی، فیصل آباد، سرگودھا، کوہاٹ، ژوب، بنوں،، ڈیرہ اسماعیل خان میں چند مقامات پر تیز/موسادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوراناسلام آباد ، راولپنڈی، لاہور،، گوجرانوالہ ڈویژن، اور کشمیر میں اکثر مقامات پر جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا ہے۔سب سے زیادہ بارش لاہور میں 212، قصور 84 ، سرگودھا 53 ، جہلم49، جوہرہ آباد45 مالم جبہ41، بالاکوٹ36، کاکول13، کوہاٹ 5 ، مظفرآباد 37 ،گڑھی دوپٹہ26 ، راولاکوٹ17، کوٹلی 06 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔