گزشتہ مئی کے دوران تمباکو کی قومی برآمدات میں 57.35فیصد کمی ، پی بی ایس

بدھ 4 جولائی 2018 09:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2018ء) مئی 2018ء کے دوران تمباکو کی قومی برآمدات میں 57.35فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق مئی 2018ء کے دوران تمباکو کی برآمدات 5 لاکھ 11 ہزار ڈالر تک کم ہو گئیں جبکہ مئی 2017ء کے دوران تمباکو کی برآمدات سے 11 لاکھ 98 ہزار کا زر مبادلہ کمایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس طرح مئی 2017ء کے مقابلہ میں مئی 2018ء کے دوران تمباکو کی ملکی برآمدات میں 6 لاکھ 87 ہزار ڈالر یعنی 57 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :