گزشتہ مالی سال کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی فراخت میں 5 فیصد کمی، او سی اے سی

بدھ جولائی 09:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جولائی2018ء) گزشتہ مالی سال 2018ء کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی فراخت میں 5 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے اور دوران سال پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 25 ملین ٹن کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 5فیصد کی کمی گزشتہ پانچ سال کے دوران سب سے زائد رہی ہے کیوںکہ مالی سال 2012ء کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 4 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ او سی اے سی کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں کمی کا بنیادی سبب فرنس آئل کی فروخت میں کمی ہے جس سے پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی فروخت میں 5 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :