سعودی عرب،کوکین کے سمگلر کا سر قلم

بدھ جولائی 10:30

سعودی عرب،کوکین کے سمگلر کا سر قلم
مدینہ منورہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جولائی2018ء) سعودی عرب میں منشیات کے اسمگلر کا سر قلم کردیا گیا۔ سعودی اخبار کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مدینہ منورہ میں نائجیریا کے شہری ابو دوریمی اویدا اجیبولا کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ پیٹ میں کوکین چھپاکر لایا تھا۔

(جاری ہے)

اس کے اقبال جرم کے بعد عدالے نے اسے سزائے موت سنائی جس پر گزشتہ روز عملدرآمد کر تے ہوئیاس کا سر قلم کر دیاگیا۔