بھارت، پولیس نے 2 چاہنے والوں کی شادی کرا دی

بدھ جولائی 10:30

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جولائی2018ء) بھارت میں پولیس نے نوجوان کی شادی کراکے سماجی ذمہ داری ادا کردی۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق مشرقی پنجاب کے گائوں مہما کھیڑا کے رہنے والے کسان کی بیٹی کی دوستی چچازاد بہن کے دیور سے ہوگئی۔

(جاری ہے)

دونوں کے تعلقاتکا گھروالوں کو علم ہوا تو ناراضی پیدا ہوگئی۔ دونوں فریق تھانے پہنچے اور پولیس نے فریقین کی باتیں سننے کے بعد نوجوان جوڑے کی اپنی نگرانی میں ہندورسم و رواج کے مطابق شادی کی رسمیں انجام دیکر معاملہ رفع دفع کرادیا۔

متعلقہ عنوان :